بستی:11اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی کے پرشورام پور تھانہ علاقے کے دھنیا بھیٹی گاؤں میں بیئر کی دوکان کے سیلس مین کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ رات کو شرنگی ناری بیئر کی دوکان کے سیلس مین ونئے سنگھ کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
متوفی کے بھائی کی تحریر پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔