بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے رودھولی تھانہ علاقے میں تین نوجوانوں کو ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بستی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے جمعرات کو بتایا کہ الزام ہے کہ رودھولی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والی طالبہ سے تین نوجوانوں نے منھ کالا کیا ہے۔
متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر تینوں ملزمین پڑری گاؤں باشندہ بلرام عرف پپو، راکیش لودھی اور آزاد لودھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔