بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے چھاونی تھانہ علاقے میں جمعرات کو ٹرک کا ٹائر تبدیل کرتے وقت پیش آئے سڑک حادثے میں دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھاونی علاقے کے جمولیا گاوں کے نزدیک آج صبح گھنے کہرے کے درمیان کانپور کے جاجمئو علاقہ باشندہ پپو شیخ(35) اور عبد العزیز(30) ٹرک کا ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ اسی درمیان پیچھے سے آئے ایک ٹرالے نے کھڑے ٹرک کو ٹکر ماردی جس میں دونوں بھائیوں کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔
اس حادثے میں ٹرالہ ڈرائیور عارف(22) باشندہ فتح پور کو شدید چوٹیں آئی ہیں اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔