لکھنؤ : نگرام علاقہ میں رہنے والا ایک شخص تقریباً 50 میٹر دور سے کیبل کھینچ کر غیر قانونی طور پر بجلی جلا رہا تھا۔ علاقے میں او ٹی ایس اسکیم کی تشہیر کے دوران جب بجلی ملازمین نے کٹیا دیکھی تو وہ جانچ کیلئے پہنچے۔
بجلی والوں کو گھر میں آتے دیکھ کر گاؤں والوں نے ٹیم کی پٹائی کی۔ اطلاع ملنے پر جے ای نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا۔موہن لال گنج ڈویژن کے تحت سمیسی سب اسٹیشن کے ممئی مئو گاؤں میں او ٹی ایس اسکیم کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ جونیئر انجینئر آشیش کمار کی قیادت میں چل رہا تھا۔ جے ای کے مطابق، بجلی ملازین گاؤں والوں کو او ٹی ایس میں واجبات جمع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کررہے تھے۔ اسی دوران گاؤں میں رام سیوک کے گھر میں ایک کیبل نظر آئی جسے تقریباً 50 میٹر دور سے کھینچ لیا گیا۔
گائوں والےکے گھر میں میٹر نہیں تھا۔ بجلی چوری کے شبہ میں ملازمین بودھ رام، پردیپ کمار، دیپک کمار، پردیپ کمار، پارس اور رام پرساد جانچ کیلئے کیمپ میں پہنچے۔ جونیئر انجینئر کے مطابق اس وقت رنکو، امت، پنٹو، گووند نے بجلی ملازمین کی پٹائی کی۔ اطلاع ملتے ہی جونیئر انجینئر خود موقع پر پہنچے اور بجلی ملازمین کو بچایا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کرانے کیلئے پولیس کو تحریردی۔