سماجوادی پارٹی نے ٹوئٹ کر کہا کہ لکھنؤ اسمبلی میں آج سے شروع ہو رہے یوپی بجٹ اجلاس کی کوریج کرنے آئے میڈیا اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی بدسلوکی اور مار پیٹ کا واقعہ شرمناک ہے۔
اتر پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے اپوزیشن کی نعرہ بازی اور شور و غل کے درمیان اپنی تقریر مکمل کی۔ اس درمیان اپوزیشن نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اپوزیشن اراکین ’گورنر واپس جاؤ‘ اور ’تاناشاہی کی یہ حکومت نہیں چلے گی، نہیں چلے گی‘ کا نعرہ لگا رہے تھے۔
यूपी की कानून व्यवस्था ध्वस्त
मुख्यमंत्री झूठे प्रचार में व्यस्त pic.twitter.com/klJYIfB9Ot— Samajwadi Party (@samajwadiparty) February 20, 2023
اس سے پہلے آج اتر پردیش اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ واقعہ افسوسناک ہے کہ ایوان کے باہر میڈیا اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ اور دھکا مکی کی گئی۔
संयम मार्शल की ट्रेनिंग का हिस्सा होता है। पहली बार सुना कि यूपी विधानसभा में मार्शल ने कवरेज कर रहे पत्रकारों को पीटा। इंडियन एक्सप्रेस के विशाल श्रीवास्तव, एबीपी गंगा के वीरेश पांडेय सहित दसियों को धक्का दिया, पीटा। भला हो सूचना निदेशक का, जिन्होंने स्थिति संभाली। शर्मनाक। pic.twitter.com/4XqovUDAg3
— Naval Kant Sinha | नवल कान्त सिन्हा (@navalkant) February 20, 2023