ناگالینڈ میں بی جے پی ۔ این ڈی پی پی الائنس نے 27سیٹوں پر اپنا قبضہ جمایا۔دہلی۔داخلہ امور منسٹر برائے اسٹیٹ کرن رججو بی جے پی کے ناگالینڈ چیاپٹر کے نگران کار تھے۔ ہفتہ کے روز ایک انٹریو میں انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کی وسعت کے متعلق بات کی۔انتخابات سے قبل بی جے پی اور ناگاپیپلز فرنٹ( این پی ایف)منقسم تھے‘ بی جے پی او رنیشنل ڈیموکرٹیک پروگریسیو پارٹی( این ڈی پی پی) کے درمیان میںیہی اختلاف رائے اتحاد کی وجہہ بنی۔
دونوں حقیقی علاقائی پارٹیوں کو اب آپ کس طرح دیکھیں گے؟۔یہ بہت صاف ہے کہ۔ ہماری این پی ایف سے اچھے تعلقات ہیں مگر سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہمارے درمیان میں انتخابی اتحاد نہیں ہوا۔
لہذا ہم نے این ڈی پی پی کے ساتھ الائنس کیا۔مگر سابق میں بی جے پی نے این پی ایف کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے ۔ کس طرح آپ ہمارے رستہ کو دور ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟۔علاقے میں ترقی او رامن کے متعلق ہمارے نظریات اب بھی یکساں ہیں۔ این پی ایف نے ایک قرارداد بھی روانہ کی ہے جس میں وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو قائم رکھیں ‘ مگر ہمارے پارٹنر این ڈی پی پی اور ہم ان کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔کیا مرکز ناگا پیس اکارڈ پر دستخط کے کام کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکپے گی ۔ کیا یہ اپنا مقصد کامیاب کرنے کا روڈ میاپ ہے؟۔ہم نے پہلے یہ بات صاف کردی ہے کہ ‘ ناگا حل ہماری ترجیح ہے۔