سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام کے مطاف اور مسجد نبوی ؐ کو کورونا وائرس کے انفکیشن پر قابو پانے کے مقصد سے صفائی کروائی ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ رات سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں تروایح کی نماز ادا کی جارہی ہے ۔ تاہم اب بھی عوامی داخلے پر پابندی قرار ہے۔
خلیجی نیوز اور سعودی عرب کے نجی نیوز چینلز کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجے سے خانہ کعبہ سے متصل صحن کو لاک ڈاؤ ن کے سبب پہلی ہی بند کردیاگیاتھا۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کی مسجد الحرام میں رمضان المبارک کےآغاز کے بعد تراویح سے پہلے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے مقصد سے کارکنان نے بیت اللہ کو صاف کرکے جراثیم کش دواء کا چھڑ کاؤ کیاگیا۔
گزشتہ رات سے تراویح سے پہلے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے احاطہ کو سینٹایز کیاگیاہے۔
سعودی عرب حکومت کی جانب سے دونوں مقدس مساجد میں آنے والے مصیلوں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کیے تھے۔
سعودی عرب سمیت سبھی خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز ہوگیا ۔ تاہم اس مرتبہ حرمین شریفین میں 20 رکعت کی بجائے صرف 10 رکعت نماز تراویح ادا کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں سال رواں حرمین شریفین میں اجتماعی افطار کا ابھی بندوبست نہیں کیا جارہاہے۔دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں بھی ہوگی ۔حرمین شریفین میں تراویح کی 10 رکعت ادا کرنے کو شاہ سلمان نے منظوری دیدی ہے ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔











