رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کے آغاز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے گذشلہ سال کے واقعات میں غزہ کے واقعے کو تلخ ترین واقعہ قرار دیا –
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سے نئے ہجری شمسی سال کا آغاز ہوگيا ہے- نئے سال کے آغاز یا تحویل سال کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک پیغام میں گذشتہ سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی حالات و واقعات کا ذکر کیا اور نئے ایرانی سال کو ، ” عوامی مشارکت سے پیداوار میں تیز رفتار ترقی ” کا سال قرار دیا
آپ نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال رمضان المبارک، دلوں کی بہار اور معنویت کی بہار کے ساتھ آيا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ملک کے داخلی مسائل میں دیکھا جائے تو سائنس، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچرل کاموں میں پورے ملک میں زبردست پیشرفت ہوئي ہے اور یہ چیز شیریں باتوں اور اچھی خبروں میں شامل تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں معاشی میدانوں میں تیز رفتار ترقی اور پیشرفت کے لئے تندہی سے کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، عوامی مشارکت سے پیداوار میں تیز رفتاری ترقی ” کو نئے ہجری شمسی سال کا سلوگن قرار دیا۔
دوسری جانب عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل، تلخ خبروں کا حصہ رہے۔ یوم قدس اور 22 بہمن (11 فروری) کی ریلیوں میں عوام کی زبردست شرکت، ان عظیم مظاہروں کا پرامن انعقاد، سال کے آخر میں انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور دوسرے واقعات میں عوام کی زبردست موجودگي، گزشتہ سال کی اچھی خبروں اور مطلوبہ شیریں باتوں میں شامل رہی۔
آپ نے فرمایا کہ گذشتہ سال کا سب سے تلخ غزہ کا واقعہ تھا جو ہمارے بین الاقوامی مسائل میں سے ایک ہے۔ اس سال ہمارے سامنے اس سے زیادہ تلخ کوئي واقعہ نہیں رہا۔ اور غزہ کا واقعہ، جس کے بارے میں ہم نے عرض کیا،
تلخ ترین واقعات میں بلکہ ہمارے غیر ملکی مسائل میں سب سے تلخ واقعہ تھا۔ خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ تلخیوں کی تلافی کرے اور ایرانی قوم اور مسلم اقوام کے لیے حلاوتوں کو جاری رکھے اور جو کچھ امت اسلامی کے لیے خیر و برکت اور ایرانی قوم کے لیے خیر و برکت کا موجب ہے انہیں عطا کرے۔
اپنے پیغام کے آخر میں آپ نے خداوند عالم سے ایران کی عظیم اور عزیز قوم کی توفیقات کی دعا کی اور فرمایا حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی بارگاہ میں خاکساری کے ساتھ سلام عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرتا ہوں کہ جو پوری انسانیت کے لیے گشائش ہے۔