سانحہ بیروت میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 135 افراد کے جاں بحق اور 5 ہزار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک ان دھماکوں میں 135 افراد جاں بحق اور 5 ہزار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے واقعے کے بعد لبنان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم لبنان کے عزیز عوام کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے قومی سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں میں خون کے عطیات دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔
بیروت کی بندرگاہ کے قریب واقع آتشگیر مواد کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔









