بلجیم اور برطانوی پولیس نے انسانی اسمگلروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی میں دونوں ممالک کے 250 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا جس کے تحت 24 مختلف مقامات پر مارے جانے والے چھاپوں میں 26 مبینہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
اس کارروائی کے نتیجے میں 36 تارکین وطن بھی بازیاب کرالئے گئے ۔
پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران منشیات اور نقد رقم بھی بر آمد ہوئیں۔
برطانوی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق گرفتار کیے گئے انسانی اسمگلرز بلجیم سے لوگوں کو لے جا کر برطانیہ کے ملٹن کینز کے علاقوں میں مختلف کارواش پر کام کرواتے تھے اور اس کے بدلے میں انتہائی قلیل معا وضہ دیتے تھے۔
اعلامیے میں جدید دور میں غلامی کی اس نئی شکل کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔