نئی دہلی ، 18مئی؛گردابی طوفان ’امفان ‘بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتاہے ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )کے افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی ۔انھوں نے کہاکہ گردابی طوفان سے دونوں ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوسکتاہے ۔
انھوں نے کہاکہ ،’’ ’امفان ‘ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزیدشدت اختیار کرکے اور خطرناک ہوسکتاہے ۔اس طوفان پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس سلسلہ میں اطلاعات پہنچائی جارہی ہیں ۔‘‘
دریں اثنا ، مغربی بنگال او ر اڈیشہ کی حکومتوں نے ساحلی علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام کےلیے آفات کے بندوبست سے متعلق اپنی ٹیموں کو چوکس کردیاہے ۔