کلکتہ؛ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کی 7سیٹوں پر جلد سے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جب کورونا وائرس کاقہر شباب پر تھا تو بنگال میں انتخابات کرائے گئے اب تو حالات کنٹرول میں ہیں تو جلد سے جلد سے انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کروں گی وہ سات دنوں میں ریاست کی 7سیٹوں پر انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب کہ کوویڈ کا زور کم ہوگیا ہے اس لئے 7دنوں میں ضمنی انتخاب مکمل کرنے کا بہترین وقت ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے جلد از جلد ضمنی انتخابات کرانے کی درخواست کرتی ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات کرانے کیلئے وقت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم نہیں کہیں گے اس وقت تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ سات اسمبلی حلقوں میں کھردہ، سمشیر گنج، جنگی پور، شانتی پور، بھوانی پور، دین ہاٹا، گوسابا میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔بھوانی پور جو ممتا بنرجی کا پرانا اسمبلی حلقہ ہے۔سے شوبھن دیب چٹرجی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے مگرانہوں نے استعفیٰ دیدیا۔یہاں سے ممتا بنرجی ضمنی انتخاب لڑیں گی۔چوں کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب ہار گئی ہیں اور انہیں 6مہینے میں کسی حلقے سے منتخب ہونا ہے۔دوسری طرف، کھردہ کے امیدوار کاجل سنہایہاں سے کامیاب ہوئے ہیں مگر نتائج آنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
شمشیر گنج اور جنگی پور میں انتخابات نہیں ہوئے تھے کیونکہ انتخابات سے قبل امیدواروں کی موت ہوگئی تھی۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ جب مثبت کی شرح بہت زیادہ تھی اس وقت انتخابات ہوئے اور اب انفیکشن کی شرح بہت کم ہے۔ اب ضمنی انتخاب کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں؟ انتخابات سات دن میں ہوسکتے ہیں۔ ہم تیار ہیں۔
ممتا بنرجی نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگال اسمبلی انتخابات کے وقت جب پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح دو سے تین فیصد تھی۔ آہستہ آہستہ، یہ پانچویں اور آٹھویں راؤنڈ کے دوران 22 فیصد تک پہنچ گیاتھا۔اب تو کنٹرول میں ہے۔
ممتا نے بغیر کسی پردہ پوشی کے کہا کہ 6 نکاتی انتخابات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔