بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے سامنے بھگدڑ کے لیے پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بنگلور پولیس کمشنر اور کئی سینئر پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔









