جرمنی کے شہر برلن کی ہوٹل لابی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فش ایکوریئم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔
50 فٹ سے زائد اونچائی والا یہ ایکوریئم سیکڑیوں مچھلیوں کا گھر تھا، جسے ڈیکوریشن کے لئے ہوٹل کی لابی میں لگایاگیا تھا۔
ایکوریئم میں تقریبا 10لاکھ لیٹر پانی موجود تھا جو ایکوریئم کی پھٹتے ہی ہوٹل اور آس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا۔حادثے کے بعد ہوٹل کو مہمانوں سے خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔