لکھنؤ: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راج بھر پر سماج سے غداری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھیم راؤ سینا صدر بھیم سین بھارشیو نے کہا کہ مہاراج سہیل دیو سے جڑے تاریخی مقامات کو غیر قانونی قبضہ سے پاک کرانے اور راج بھر سماج کو درج فہرست قبائل میں شامل کرنے کے مطالبے کے ساتھ راج بھر سماج کے لوگ 15دسمبر کو مہاراج سہیل دیو کی یوم پیدائش کارسیوا شروع کرنے جارہے ہیں۔
بھیم سین نے جمعرات کو کہا کہ اوم پرکاش راج بھر مختار انصاری کو اپنا دوست بتارہے ہیں اور سماج کے ساتھ اعتماد شکنی کررہے ہیں۔
اوم پرکاش راج بھر نے شروع سے ہی سماج کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا اور سماج کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔