غازی آباد میں ٹرینوں میں چوروں نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ چوروں کی اس حرکت سے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر کافی پریشان ہیں اور مسلسل ان دنوں جی آر پی تھانہ پہنچ کر کوئی نہ کوئی داروغہ کو اپنی آپ بیتی سنا رہا ہوتا ہے۔ کوئی قیمتی موبائل تو کوئی لیپ ٹاپ چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ میں درج کرا رہا ہے۔









