بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کی پولیس نے لڑکی کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو بدھ کو گرفتار کیا ہے ۔
ایس پی ڈاکٹر میناکشی کاتیاین نے آج بتایا کہ گذشتہ 2ستمبر 2023 کو گرام سبھا لالا نگر تھانہ گوپی گنج ضلع بھدوہی کے گرام پردھان راکیش کمار یادو کے ذریعہ تحریر دی گئی کہ لالانگر ٹول سے گیان پور کی طرف جانے والی سڑک کے بائیں طرف واقع احاطے کی جھاڑی میں کسی نامعلوم لڑکی کی لاش پھینک دی گئی ہے ۔ جس کا آدھا جسم و پورا چہرا جلا ہوا ہے ۔ اس تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ کا آغاز کیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے مختلف شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد واقعہ میں شامل عاشق اوپیندر شریواستو ولد رام موہن شریواستو باشندہ ضلع وارانسی کو آج ہنومان مندر کینٹ اسٹیشن کے سامنے سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ دونوں میں معاشقہ چل رہا تھا کہ لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کا معاشقہ پڑوس کے کسی اور لڑکے سے بھی ہے تو اس نے لڑکی کو اس سے باز رہنے کے لئے سمجھایا لیکن لڑکی کا اس لڑکے سے تعلق قائم رہا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وندھیا چل ڈویژن، مرزاپور پولیس و ایس پی بھدوہی کے ذریعہ 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔