پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے 45 مرکزی یونیورسیٹیوں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے پروفیسروں کی تعداد محض چار فیصد ہونے کی رپورٹ کے بارے میںآج بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) پر حملہ کیا اور کہاکہ پسماندہ طبقات کا ریزرویشن بھاجپائی کھارہے ہیں۔
مسٹر یادو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اس سلسلے میں شائع رپورٹ کی کاپی کے ساتھ تبصرہ کیا، [؟] بی جے پی کے غریب ، محروم ، نظر انداز اور بہوجن مخالف نظریہ اور مذہب کی آڑمیں اور مودی حکومت کی سوچی سمجھی حکمت عملی اور سازش کے تحت مرکزی تعلیمی اداروں میں منظم طریقے سے درج فہرست ذات ( ایس سی ) ، درج فہرست قبائل ( ایس ٹی ) اور اوبی سی طبقہ کے آئین حقوق کو ختم کیاجارہاہے ۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ مرکزی یونیورسٹیوں میں صرف چار فیصد او بی سی پروفیسر ہیں جبکہ او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کا انتظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کا ریزرویشن بھاجپائی کھارہے ہیں۔