راہل گاندھی نے کہا ’’میں نے آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگوں سے کہا ہے کہ ہم آپ کی نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں۔‘‘نئی دہلی: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ ہریانہ سے دہلی پہنچ گئی ہے۔ راجدھانی دہلی پہنچنے پر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یاترا بدر پور سرحد سے صبح دہلی میں داخل ہوئی۔ یاترا تقریباً 10:30 بجے جے دیو آشرم، آشرم چوک کے قریب پہنچے گی اور شام تقریباً 4.30 بجے لال قلعہ جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں داخل ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہم ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ یہ اس دورے اور ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اس پورے سفر میں ہم نے اپنے لوگوں کے علم سے سیکھا ہے۔ ہم نے ان کی تکلیف دیکھی ہے اور ان کی آرزوؤں کو سنا ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا اب محبت کی کی آواز اور ہندوستان کے لوگوں کے پیغام کو دل والوں کے شہر یعنی دہلی تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ لوگ میرے الفاظ نوٹ کر لیں، آپ کی (بی جے پی) نفرت کو ہماری محبت ختم کرے گی۔‘‘
#WATCH | Celebrations underway as Congress's Bharat Jodo Yatra enters national capital Delhi. pic.twitter.com/dvTISH5VKD
— ANI (@ANI) December 24, 2022