بھوپال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ 23 نومبر سے مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ اس دوران پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، راہل گاندھی کی یاترا برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے۔ اس دوران وہ چھ اضلاع سے ہوکر گزریں گے۔ پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شرکت کے امکان کو دیکھتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ایم سی ڈی انتخابات: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کو کارکنان نے دوڑا دیا، بھاگ کر بچائی جان، ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کل 23 تاریخ کو برہان پور کے بودرلی گاؤں سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ یہاں سے وہ کھنڈوا کے جھری جائیں گے۔ اگلے دن یاترا بورگاؤں سے کھنڈوا تک 24 تاریخ کو کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو راہل گاندھی کھیڑا سے مورٹکا کی یاترا کریں گے۔









