لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی بدعنوانی کا اڈہ بن گئی ہے بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ میں جس طرح کی گڑبڑی کی ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی سیاست کی جڑیں بدعنوانی کی گہرائی میں چلی گئی ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ’الیکٹرولر بانڈ‘ کوسپریم کورٹ کی جانب سے غیر آئینی بتائے جانے سے کسان تحریک کے اندر ایک نئی توانائی آئی ہےکیونکہ ان نام نہاد سیاسی عطیات کے نام پر وہ لوگ جو پچھلے دروازے سے بی جے پی کے ہاتھ گرما کر اور کھیتی باڑی سے متعلق کاروبار پر قبضہ کر کے اپنے تجارتی مفادات کو سادھنا چاہتے تھے، وہ اب بی جے پی کو چندہ نہیں دیں گے۔
پیسے کے لالچ میں دیہاتوں، غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کوپامال کرنے والی بی جے پی کادبدبہ آہستہ آہستہ ختم ہو گا۔اب یہ پیغام کسانوں، مزدوروں اور بی جے پی مخالف لوگوں کے ذریعے ملک کے ہر گاؤں، گلی اور محلے تک پہنچنا چاہیے کہ کس طرح ’کرپٹ بی جے پی‘ امیروں سے پیسے لے کر عام لوگوں کے خلاف سازشیں کرتی ہے اور معصوم لوگوں کا جذباتی استحصال کرتی ہے۔
ایسا کرنے سے وہ اپنا اْلو کو سیدھا کرتی ہے۔ جب پیسے لینے اور سوال پوچھنے کے جھوٹے الزام میں رکن اسمبلی کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے تو پھر پیسے لے کر کسان مزدور مخالف پالیسیاں بنانا کیوں ممکن ہے؟اگر بنتی ہے تو بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی کو اپنی اجتماعی رکنیت کھو دینا چاہیے۔
اناج بانٹ کر کھیتوں کو لوٹنے والی بی جے پی کامکھوٹا اب ہٹ گیا ہے۔ لوگ جیتیں گے، بی جے پی ہارے گی! ہم سب ایک ساتھ ہیں۔اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے شمبھو بارڈر پر مظاہرہ کرنے والے گرداس پور کے کسان سردار گیان سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بی جے پی سے الیکٹورل بانڈ کے ساتھ ساتھ کسان تحریک میں بھی کسانوں کی موت کا مطالبہ کیا ہے۔ کسان ملک کے ان داتا ہیں ، ملک کی معیشت میں کسان ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔
زندگی دینے والے کسانوں کی بے عزتی عوام برداشت نہیں کریںگے۔ کسانوں کی ناراضگی کی آندھی میں بی جے پی حکومت کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔