بھوپال،8مئی مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے آج بھوپال کے لیے اپنا ’وژن ڈوکومنٹ‘ جاری کرتے کہا کہ وہ ابھی اس میں کچھ ہی نکات کو شامل کر سکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظار کے بعد یہ تیار ہوسکا جسے اب عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔ تمام مسائل اس میں شامل نہیں ہوپائے ہیں۔ بچوں، خواتین، روزگار اور بھوپال کی ترقی سے متعلق تمام پہلو مکمل طور پرشامل نہیں ہوسکے ہیں۔
پرگیہ ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ ’شبھ مہورت‘ کی وجہ سے ’وژن ڈوکومنٹ‘ جاری کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج سے وہ تشہیر کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے والی ہیں۔ اب وہ پارلیمانی حلقے کے اندرونی علاقوں میں بائیک سے جاکر عوام سے رابطہ کریں گی۔