اداکار سلمان خان کیا سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں۔ کیا وہ مدھیہ پردیش سے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنے والے ہیں۔ بھوپال میں وزیراعلی کمل ناتھ نے کچھ ایسے ہی اشارے دئے ہیں لیکن صاف- صاف کچھ نہیں کہا۔ سلمان اپریل میں 18دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔
بھوپال میں آج وزیر اعلی کمل ناتھ نے اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس تقریبا ختم ہونے ہی والی تھی کی اسی دوران وزیراعلی نے کہا کہ میں سیاست سے الگ کچھ اور بات بتانا چاہتا ہوں۔ پھر انہوں نے کہا، ’’ میری سلمان خان سے بات ہوئی ہے۔ سلمان 1 اپریل سے 18 اپریل تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔
وزیر اعلی کمل ناتھ کے اس اعلان کے ساتھ ہی سلمان خان کے مدھیہ پریش سے الیکشن لڑنے اور پارٹی کے لئے مہم چلانے کی تمام قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ یہ وہ وقت ہوگا جب لوک سبھا انتخابات قریب ہوں گے۔ ایسے میں سلمان کسی سرکاری پروجیکٹ کے پرموشن کے لئے تو آئیں گے نہیں۔ اسلئے قیاس آئیاں ہیں کہ کہیں وہ یہاں سے لوک سبھا الیکشن تو نہیں لڑر ہے۔ حالاںکہ میڈیا نے جب وزیر اعلی سے سلمان خان کے الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تو وہ بغیر جواب دئے چلے گئے۔