واشنگٹن 18 دسمبر(یواین آئی)امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کی ممبر دیب ہالاند کو وزیرداخلہ کے طورپر نامزد کیا ہے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرمحترمہ ہالاند کے نام کی تصدیق ہوجاتی ہے، تو وہ اس محکمہ کی قیادت کرنے والی امریکہ کی فرسٹ نیٹیو بن جائیں گی وہ پہلی ایسی کابینی وزیربن جائیں گی جو نیٹیوامریکن ہیں۔
حال کے ہفتہ میں نیٹیو رائٹ گروپس اور پروگریسیو ڈیموکریٹ نے نیو میکسکو سے رکن پارلیمنٹ کی نامزدگی کو آگے بڑھایا تھا۔ محترمہ ہالاند(60) لاگنا پیوبلو قبیلے کی رکن ہیں اور ان کا نام 2018 میں کانگریس کے لیے منتخب کی گئی پہلی دو نیٹیو امریکن خواتین میں سے ایک کے طور پر تاریخ درج ہے۔