واشنگٹن، 12 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی کائنات کی پہلی مکمل رنگین تصویر جاری کی ہے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تصاویر میں ایس ایم اے سی ایس 0723 دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں گلیکسی کلسٹرز کا ایک بہت بڑا جھرمٹ نظر آ رہا ہے۔ اس سے پہلی بار پرانی اور دور کی کہکشاؤں کے بارے میں گہرائی سے دیکھا گیا ہے۔
مسٹر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس پیر کو یہ تصویر وائٹ ہاوس میں ایک بریفنگ کے دوران دیکھ چکے ہیں۔









