واشنگٹن،4 فروری (یواین آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے نواجو نیشن کے لئے کووڈڈیزاسٹ اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں۔
یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے دی ہے۔ اس اعلان کے تحت عالمی وبائی امراض کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے خلاف جاری لڑائی کے اس قبائلی اکثریتی علاقے میں اس امداد کو بڑھایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے ’’کووڈ 19 سے متاثرہ نواجونیشن کے پورے قبائل کے لئے ہنگامی حفاظتی اقدامات بشمول براہ راست وفاقی امداد کے لئے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ نواجو نیشن امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ہے ، جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔