واشنگٹن 8 دسمبر (اسپوتنک) امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو وزیر دفاع کے نام کا اعلان کریں گے۔
مسٹر بائیڈن نے پیر کو وزیر دفاع اور اٹارنی جنرل کے انتخاب کے پیش نظر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں کو بتایا ’’میں آپ کے لئے بدھ اور جمعہ کو اعلان کروں گا۔ دفاع سے متعلق اعلان جمعہ کو‘‘۔ توقع کی جارہی ہے کہ مسٹر بائیڈن بدھ کے روز اٹارنی جنرل کے نام کا اعلان کرسکتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا واضح طور پر جواب نہیں دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق محکمہ دفاع کی سابق پالیسی سربراہ میشل فلورنائے اور ریٹائرڈ آرمی جنرل لائیڈ آسٹن وزیر دفاع کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔