؛ امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین-روس بحران پر تازہ ترین پیش رفت کے سلسلے میں بات چیت کرنے کے لئے جمعہ کے روز اہم اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
مسٹر ٹروڈو کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا’’وزیراعظم امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، رومانیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور نیٹو کے رہنماؤں کے ساتھ یوکرین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے پہلے دن میں ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ نے الزام لگایا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے ان کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔ یوکرین کی سکیورٹی فورسز نے بھی دونباس میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل پی آر فورسز نے بالباڑی پر حملہ کیا تھا ۔ یوکرین نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی خطے میں سکیورٹی خدشات کے حوالے سے جمعرات کو میٹنگ کی ۔