لکھنؤ : (صالحہ رضوی) : لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں واقع پانچ منزلہ رہائشی عمارت منگل کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے اچانک زمیں دوز ہو گئی۔ الایا اپارٹمنٹ نامی یہ رہائشی عمارت بیک وقت منہدم ہو گئی۔ اس عمارت میں کئی لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کی خبر کے سبب دعائوں کا سلسلہ چلتا رہا۔
ملبے میں زخمی لوگوں کا علاج اسپتال میں چل رہا تھا۔ معلوم ہو کہ سینئر گانرسیی لیڈر امیر حیدر کو بحفاظت ملبے سے نکال کر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
آج صبح اس افسوسناک خبر نے سب کے دل کو دہلا دیا۔ الایا اپارٹمنٹ حادثے میں امیر حیدر کی اہلیہ بیگم حیدر، عباس حیدر کی ماں کے بعد انکی اہلیہ عظمیٰ حیدر کے انتقال کی خبر نے سب کو دہلا دیا۔
غور طلب بات یہ ہے کہ عظمیٰ حیدر سینئر صحافی کلثوم طلحہ کی بیٹی ہے۔ اجتماعی تدفین غفرآنماب امام باڑے میں ہوگی۔
عظمیٰ حیدر ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹر ہیں۔
امیر حیدر کی اہلیہ بیگم حیدر مشہور و معروف ذاکرہ اور ہمدرد خاتون تھیں۔
اللہ گھر والوں کو صبر اور مرحومین کی مغفیرت فارمائے۔ آمین