افغانستان کی راجدھانی کابل میں بدھ کی صبح پولیس ہیڈ کوارٹر کے پاس ایک تیز دھماکے سنائی دئے۔ ان دھماکوں میں 95 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دھماکہ اتنا تیز تھا کہ آسمان میں دھوئیں پھیل گئے اور جائے حادثہ سے کافی دور تک دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچے سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکوں کے بارے میں جانکاری جٹائی جارہی ہے۔
وزارت داخلہ کےترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکہ مغربی کابل میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 9 بجے ہوا۔ ابھی تک ملی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کسی گاڑی سے کیا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ کئی کلو میٹر تک اس کی آواز سنائی دی۔
دھماکے کی طلاع کے بعد موقع پر پہنچے سکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو فورا علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکے میں 95 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔