جبل پور ہائی کورٹ نے کل ایک اہم فیصلہ سنایا ۔ کورٹ نے صاف کیا کہ اگر دو بالغ شہری اپنی مرضی سے الگ ذات یا مذہب میں شادی کررہے ہیں تو ان پر کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔
جبل پور ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم سناتے ہوئے مدھیہ پردیش مذہبی آزادی ایکٹ 2021 کی دفعہ 10 کو غیر آئینی قرار دیا ہے ۔ کورٹ نے سرکار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ سرکار کو تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔