کنڑ سنیما کی مشہور اداکارہ اور بگ باس کنڑ کی سابق کنٹیسٹنٹ جےشری رمیا آج اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ بنگلورو میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ان کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔ جے شری رمیا گزشتہ کافی دنوں سے ڈپریشن سے جوجھ رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلورو کے سندھیا کرن آشرم میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ جے شری رمیا بگ باس سیزن 3 کا حصہ تھیں۔
اداکارہ جےشری رمیا نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک کے ذریعے اپنے ڈپریشن سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں سے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کیا تھا جس میں انہوں نے کئی چونکانے والے انکشاف کئے تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ وہ ڈپریشن سے جنگ نہیں لڑ سکتی ہیں اور انہیں مرنے کی خواہش ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ کافی وقت سے کام نہیں ملنے کی وجہ سے جے شری رمیا کافی پریشان تھیں جس کا ذکر انہوں نے اپنے دوستوں سے بھی کیا تھا۔
گزشتہ سال جےشری رمیا نے ایک لائیو سیشن میں کہا تھا کہ میں اقتصادی طور پر مضبوط ہوں لیکں ڈپریشن میں ہوں۔ میں بہت سارے پرسنل مسائل سے گزر رہی ہوں۔ مجھے بچپن میں دھوکہ دیا گیا ہے اور اسے دور کرنے میں میں ناکام ہوں۔ اداکارہ نے اپنے حال ہی کے فیس بک پوسٹ پر کھل کر بات کی جس کی وجہ سے ان کے فینس کافی پریشان ہو گئے تھے۔ جےشری رمیا نے سبھی سے درخواست کی کہ وہ ان کے بارے میں بات کرنا بند کردیں۔ اداکارہ نے لائیو سیشن کو یہ کہتے ہوئے کتم کر دیا کہ، “میں ایک ہاری ہوئی خاتون ہوں” جسے خواہشت موت کی ضرورت ہے۔ ابھی میں صرف یہی امید کر رہی ہیں میں ایک اچھی لڑکی نہیں ہو، مہربانی کرکے پلیز،پلیز، پلیز مجھے مرنے دیں۔۔