دربھنگہ 02 نومبر ( یواین آئی ) راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے سنیئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ اس انتخاب میں ریاست میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہور اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کا جانا یقینی ہے مسٹر یادو نے دربھنگہ شہر اسمبلی حلقہ کے آرجے ڈی امیدوار امرناتھ گامی کی حمایت میں دربھنگہ راج میدان میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نتیش حکومت تمام محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سے روزگار ، مہنگائی سمیت دیگر ضروری مسائل پر جب سوالات کئے جاتے ہیں تو وہ جواب دینے کے بجائے اپوزیشن پر صرف جھوٹے الزامات اور ماضی کی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرجے ڈی حکومت بننے پر سبھی لوگوں کو ساتھ لیکر ریاست کو ترقی یافتہ بناناہے ۔ انہوںنے کہاکہ سورن ، اقلیت ، پسماندہ سماج ، انتہائی پسماندہ ، دلت یامہا دلت کوئی بھی ہو راشٹریہ جنتادل سب کو ساتھ لیکر چلے گی ۔