پٹنہ : بہار جنتا دل یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذات کی گنتی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالف ذہنیت کو بے نقاب کرنے کے لیے پارٹی کی طرف سے چلائی جا رہی ریاست گیر پول کھول مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت،7 سے 12 ستمبر تک بلاک سطح کے مشعل / کینڈل جلوس کے پروگرام کو کامیاب کیلئے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی ، اراکین کونسل، تمام ڈویژنوں کے انچارج، ضلع صدور، اسمبلی انچارج، ضلع ایگزیکٹو عہدیداران، بلاکوںکے صدور۔ اور پنچایتیںکے صدور ، تمام سیلوں کے مختلف سطح کے عہدیدران کے ساتھ ۔ ساتھ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے عام لوگوںکا شکریہ اد کرتے ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ جنتا دل یوکی پول کھول مہم کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ریاست بھر میں عام لوگوں کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ لوگوں کو اب پورا بھروسہ ہے کہ بی جے پی کو استحصال زدہ، محروموں اور دلتوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔
وہ ان کا استحصال کرتے ہیںہیں۔ انتخابات کے وقت بی جے پی کے لوگ خود کو انتہائی پسماندہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اقتدار میں آتے ہی دلتوں اور انتہائی پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی بات کرنے سے نفرت کرتے ہیں۔
جس طرح پول کھول مہم کے پہلے مرحلے میں لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، اسی طرح پول کھول مہم کے دوسرے مرحلے میں بھی عام لوگوں کی بھر پور شرکت دیکھنے میں آئی۔ پارٹی کی پول کھول مہم میں امڈ رہی عوامی بھیر بی جے پی کے تئیں ناراضگی اور غصے کا زندہ ثبوت ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت پورا این ڈی اے اتحاد اس مہم کی کامیابی سے خوفزدہ ہے ۔
ریاستی صدر نے کہا کہ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں آج عام لوگ بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور غریب مخالف سرگرمیوں سے ناراض ہیں۔
خاص طور پر ذات کی بنیاد پر گنتی کے معاملے میں بی جے پی نے جس طرح کا مخالف موقف اختیار کیا اس سے ملک کا غریب ، دلت ، پسماندہ اور انتہائی پسماند سماج خود کی توہین سمجھ رہے ہیں۔ پول کھول کے تیسرے مرحلے میں، پارٹی کے لوگ 15 ستمبر سے 20 ستمبر 2023 تک اپنے اپنے گھروں پر سیاہ پرچم/کالی پٹی اور کالے کپڑے پہنیں گے ۔