نئی دہلی ، 23 اگست ؛ بہارمیں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد اور اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے لیڈروں نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانےکے مطالبے کے سلسلے میں آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔









