دیوبند : سڑک حادثہ میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو دیوبند کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں سے دونوں کو ریفر کر دیا گیا۔ دیوبند کے شاہ جی لال کے رہنے والے مستقیم اور پھول میاں مظفرنگر کی جانب سے بذریعہ موٹر سائیکل آرہے تھے جیسے ہی موٹرسائیکل میپلس اکیڈمی کے سامنے پہنچی تو دیوبند سے جارہی ایک کارنے اُس کو ٹکّر ماردی۔ ٹکّر اتنی شدید تھی کہ دونوں موٹرسائیکل سے دور جاگرے او رشدید طور پر زخمی ہو گئے۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved