افغانستان کے صوبۂ پکتیکا میں بائک بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم دس افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے.
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل میں لگایا گیا بم صوبے پکتیکا کے علاقے برمل کے ایک بازار میں پھٹا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی طالبان حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
اقتدار میں طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک افغانستان میں دسیوں دہشتگردانہ حملے اور دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر میں دہشتگرد ٹولے داعش کا ہاتھ رہا ہے اور اُس نے ذمہ داری قبول کی ہے۔