مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نئے نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔
ایک ٹی وی شو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فائونڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ‘کیونکہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے، ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا، ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے’۔
“We can save months, and every month counts.” @BillGates and Trevor discuss combating coronavirus tonight at 11/10c pic.twitter.com/fYijnZa6tF
— The Daily Show (@TheDailyShow) April 3, 2020