واشنگٹن : ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز سے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔ مائیکروسافٹ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کے شریک بانی اور ٹیکنالوجی مشیر بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی دے دیا ہے ۔









