اسلام آباد، 18 فروری ؛ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس پاکستان پہنچے ہیں اور انہوں نے پاکستانی قیادت سے مختلف اہم امور پر ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مسٹر گیٹس سے ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور شراکت داری کو سراہا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گیٹس نے دورے کی دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے قیادت، ہیلتھ ورکرز اور والدین کی کوششوں کی ستائش کی کہ پولیو پھر کسی بچے کو معذور نہ کر دے
مسٹر گیٹس نے اپنے وفد کے ساتھ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سیشن میں بھی شرکت کی جو کورونا وبا کے خلاف پاکستان کی مہم کی قیادت کر رہا ہے۔