واشنگٹن ۔ ؛مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کی آنے والی وبائیں کورونا سے زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں ۔ کورونا ایک قدرتی وباء ہے ۔ خوش قسمتی سے ہلاکتوں کی شرح بھی کم ہے ۔ اگلی وبائیں فطرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آسکتی ہیں ۔
بل گیٹس نے کہا کہ کورونا وائرس اور دیگر وباؤں سے لڑنے کیلئے 7 بہترین ویاکسینس تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ فیاکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 ء میں بھی ایک عالمی وباء کے متعلق پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اگلی وباء کیلئے تیار نہیں ہے ۔
5 سال قبل ہی انہوں نے کہہ دیا تھا کہ ایک ایسی وباء پھوٹ پڑے گی جو ساری دنیا میں پھیل جائے گی ۔ کیونکہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آئندہ صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹ پڑے یا ہتھیار وں کے استعمال پر وبائیں نمودار ہوجائیں۔