مرادآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ و حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کے خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ کرنے والے کبھی مسلم خواتین کے سچے بہی خواہ نہیں ہوسکتے۔
اویسی مرادآباد کے کندرکی اسمبلی حلقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔
اپنے خطاب کے دوران اویسی نے سوشل سائٹ پر معروف مسلم خواتین کی فوٹو کی بولی لگانے کی قبیح حرکت کا خصوصی ذکر کیا اور اس ضمن میں حکومت کے ذریعہ خاطر خواہ اقدام نہ کئے جانے پر سوال کھڑا کیا۔