بلرامپور: اترپردیش کی ضلع بلرامپور کے اترولہ کوتوالی علاقے سے پولیس نے آج کار سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کوئنٹل تین کلو 290گرام گانجا اور 25ہزار 342روپئے نقد برآمد کئے ہیں۔
ضبط گانجے کی قیمت 40لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اترولہ کوتوالی پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر مدھر پلیا کے نزدیک سے کار سوار اسمگلر گونڈہ باشندہ رام پرکاش اور اوم پرکاس کو گرفتار کیا ہے۔