لندن، 7 دسمبر (یو این آئی) برطانیہ میں برڈ فلو کے بڑھتے معاملوں کے درمیان افسران نے پردے پالنے والوں پر پابند عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دسمبر سے پرندوں کوہمیشہ گھروں کے اندر رکھیں۔
اس سلسلے میں فوڈ اینڈ رولر ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ’’انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلس کے چیف ویٹرنری آفیسرز نے ملک میں جنگلی اور پالتوں دونوں طرح کے پرندوں میں ایوین انفلونزا کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد مرغیوں اور پالتو پرندوں کی حفاظت کےلئے کوششوں کرنے کا مشورہ دیا ہے‘‘۔