نئی دہلی،17 جنوری(یواین آئی) ملک کی متعدد ریاستوں مین کورونا کے معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے،ان میں مہاراشٹر،مدھیہ پردیش ،گجرات ،اتراکھنڈ،اترپردیش اور دہلی بھی شامل ہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر کےلاتور،پربھنی،ناندیڑ،پنے،شولاپور،یوتمال،احمدنگر،بیڈ،رائے گڑھ اور مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع، گجرات کے سورت ،ناواساری،نرمدا ،اتراکھنڈ کے دہرا دون اور اترپردیش کے کانپور میں برڈ فلو کے معاملے درج کئے گئےہیں۔
اس کے علاوہ دہلی کے نجف گڑھ اور روہنی میں بھورا الو اور دیگر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہی اور مویشی پروری محکمے نے بتایا کہ ملک کے برڈ فلو متاثرہ اضلاع میں حالات پر نگرانی کےلئے مرکزی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے اور وہ تحقیق کا کام کررہی ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ ریاستوں کو پالٹری اور دیگر مصنوعات پر پانبدی لگانےکےاپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ غیر انفیکشن والی ریاستوں اور علاقوں سے پالٹری مصنوعات کو لانے کی اجازت دی جا چکے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چکن اور انڈوں کا استعمال کسی بھی طرح نقصان دہ نہیں ہے اور لوگوں کو بے بنیاد باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ اس طرح کی باتوں کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔