نئی دہلی: حکومت مشہور شہنائی نواز بھارت رتن بسم اللہ خان، نامور کلاسیکی گلوکارہ بھارت رتن ایم ایس سبالکشمی، ہندی کے نامور مصنف امرت لال ناگر اور مشہور سیاستدان بیجو پٹنائک کی صدی سالگرہ دھوم دھام سے منائے گی۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں قومی نفاذ کمیٹی کی آج میٹنگ میں ان عظیم لوگوں کی صدی سالگرہ منانے کے لئے پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ حکومت سوامی ابیدانند کی 150 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہے ۔
میٹنگ میں ثقافت کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما اور ثقافت کے سکریٹری این سنہا ،کاشی ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر گریش چندر ترپاٹھی اور ثقافت کی وزارت اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ ان عظیم لوگوں کے جائے پیدائش پر ایک یادگار بنانے پر زور دیا گیا اور ان کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تجویز پر بھی بات کی گئی۔
قومی نفاذ کمیٹی کا قیام رواں سال مارچ میں عمل میں آیا تھا۔