لکھنؤ: بی جے پی نے اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر غیر قانونی طریقے سے کمائی ہوئی رقم کے ذریعہ فنڈنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایس پی لیڈروں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے ماری سے ایس پی لیڈروں کے منصوبے ناکام ہونے کی وجہ سے ہی مخالفین میں بوکھلاہٹ ہے۔
اترپردیش حکومت کے ترجمان اور سینئر بی جے پی لیڈر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر الزام لگایا کہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری میں چار سو کروڑڑ روپئے کی غیر اعلانیہ جائیداد کا انکشاف میں اکھلیش بھی حصہ داری ہیں۔
سنگھ نے اکھلیش اور ان کے کنبے کی آمدنی کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے چھاپے ماری میں ضبط ہوئے غیرقانون رقم سے انتخابی فنڈنگی کی تیاری کی تھی۔