جے پور: بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی نے راجستھان میں ہورہے تین اسمبلی ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کا آج شیر شام اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی نے راج سمند سے دپتی مہشیوری، سہاڑا سے ڈاکٹر ترن لال جاٹ اور سجان گڑھ سے کھیما رام میگھوال کو ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار اعلان کیا ہے۔
آج اعلان کئے گئے امیدواروں میں راج سمند سے دپتی مہیشوری سابق رکن اسمبلی کرن مہیشوری کی بیٹی ہیں۔