لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت کبھی کسانوں کےساتھ انصاف نہیں کرسکتی۔ بی جے پی کی پالیسیاں ہمیشہ کسان مخالف اور سرمایہ کاری سطح کررہی ہیں۔ بی جے پی حکومت میں نہ تو کسانوںکا کھیت محفوظ ہے نہ فصل اور نہ ہی عزت محفوظ ہے۔
اپنے مطالبات پر دہلی جارہے کسانوں کا بی جے پی حکومت نے جس طرح سے سلوک کیا ہے اس کی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔ حکومت خواب دکھاتی ہے پانچ ٹریلن ڈالر معیشت بنانے کا اور کسانوں پر ظلم وبربریت کرتی ہے۔ حکومت کسانوں کی آواز دبانے کےلئے ہر طرح کا ہتھکنڈا پنارہی ہے۔
یہاں جاری بیان میں اکھلیش یادو نے کہاکہ پورا کسان تحریک چلارہا ہے۔ ملک کا کسان جاننا چاہتا ہے کہ بی جے پی نے آمدنی دوگنی کرنے کا جو خواب دکھا یا تھا اس کا کیا ہوا۔ کسانوںکو امید تھی کہ حکومت ایم ایس پی کےلئے قانون بنائے گی لیکن حکومت نے ظالمانہ سلوک کیا۔
راستے میں کیل لگادی، دیوار کھڑی کردی، پولیس انتظامیہ لگاکر لاٹھیاں ماری گئیں، آنسو گیس کےگولے چھوڑےگئے۔ بی جے پی کسانوںکو روکتی ہے ان کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے بی جےپی نہ کسان کی ہےاور نہ جوان کی ہے۔ اس نے کسانوں ، جوانوں، نوجوانوں سبھی کو دھوکہ دیا ہے اس سے پہلے بھی کسانوں نے بی جے پی حکومت کے تین سیاہ قوانین کےخلاف تحریک چلائی تھی جس میں 800 سے زیادہ کسانوں کی جان چلی گئی تھی۔ کسان اپنےپرانے مطالبات کولے کر پھر تحریک چلا رہے ہیں ۔
کسان ایم ایس پی کا قانونی حق چاہتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت کسانوںکے مطالبات کو ماننے کے بجائے ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک کررہی ہے۔ ملک کے عوام بی جے پی کے چالوںکو سمجھتے ہیں آنےوالے لوک سبھا انتخاب میں ملک کے عوام ایک جٹ ہوکر بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
کسان جوان اورنوجوان بی جےپی سے اپنی توہین کا بدلہ لیں گے۔