بہرائچ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے جانے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم ایل اے رام اچل راج بھر نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔
موجودہ دور حکومت میں اتر پردیش کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی ہے۔
بلہا اسمبلی حلقہ کے اررہ میں واقع عیدگاہ میدان احاطے میں ایس پی کی طرف سے منعقدہ پنچایت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت صرف جھوٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے۔